29 اپریل 2014 - 10:29
یمن میں انسانی المیے پر اقوام متحدہ کا انتباہ

یمن میں اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار یوہانس وان درکلاو نے اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہونےکے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ابنا: یمن کی سرکاری نیوزایجنسی صبا کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزینان کے نمائندے یوہانس وان درکلاو نے یمن میں انسانی بحران کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پرتاکید کرتے ہوئےکہا کہ تقریبا ایک کروڑ تیس لاکھ یمنی جو اس ملک کی نصف آبادی شمار ہوتے ہں، پینے کے صاف پانی اور سیور سسٹم سے محروم ہیں اور تقریبا ایک کروڑ یمنی خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔اقوام متحدہ کے اس عہدے دار کے مطابق اس ملک میں دس لاکھ سے زیادہ بچے خوراک کی کمی کس ساتھ ساتھ مناسب غذا سے محروم ہیں اوراگر ان کی جانب توجہ نہ دی گئی تو یمن کا انسانی المیہ، صنعا حکومت کی اقتصادی اور ترقیاتی پالیسیوں کونقصان پہنچائےگا۔وان درکلاو نے یمن کے لئے پانچ سوبانوے ملین ڈالر کی فوری امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں موجود اقوام متحدہ کا دفتر ایک ہنگامی منصوبے کےتحت، خوراک، طبی ضروریات، پینے کے صاف پانی ، سیور سسٹم اورسات اعشاریہ چھ فیصد عوام کے لئے ہاؤسنگ پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔واضح رہے کہ یمن، کہ جس کی نصف آبادی خط افلاس سے نیچے زندگی گذاررہی ہے، بہت زيادہ بدعنوانی کاشکار ہے۔

.......

/169